ٹورنٹو : پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا ہے۔ اُن کے فرزند یوسف جمیل نے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی اور اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ہے۔ یوسف جمیل نے بتایا کہ زیادہ تشویش کی بات نہیں ہے۔ منگل کو کینیڈا میں مولانا طارق جمیل کو دل میں تکلیف ہوئی اور سینے میں درد ہوا۔ انہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں طبی جانچ کی گئی اور ضروری ٹسٹ کے بعد حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی۔