مولانا پیر سید شبیر نقشبندی کی صاحبزادی کی شادی

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ فروری : ( راست ) : مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری وارث سرکار وطن ؒ کی صاحبزادی کی شادی ڈاکٹر سید محمد بادشاہ حسینی صاحبزادے مولانا سید حیدر علی حسینی قادری سجادہ نشین خانقاہ چشتیہ محبوبیہ کے ساتھ کل رات میٹرو کلاسیک فنکشن ہال میں انجام پائی۔اس محفل عقد میں مختلف شعبہ حیات کی ممتاز شخصیتوں کے علاوہ عقیدتمندوں نے شرکت کی جن میں جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ تلنگانہ، بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین، جناب اکبر الدین اویسی ایم ایل اے فلور لیڈر اسمبلی،علماء مشائخین میں مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری چمن، مولانا سید کاظم حسینی نبیرہ حضرت شیخ الاسلام ؒ، مولانا سید اکبر نظام الدین سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ خاموش، مولانا سید قبول پاشاہ شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن کے علاوہ جناب ممتاز احمد خان ایم ایل اے، مولانا احمد پاشاہ قادری ایم ایل اے، جناب فاروق حسین ایم ایل سی، جناب محمد علی شبیر سابق وزیر اور جناب امیر احمد خان نمائندے ایڈیٹر رہنمائے دکن،مرز نصار احمد بیگ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اس پر مسرت موقع پر شرکت کی جب کہ فرقہ بواہیر کے روحانی رہنماء ڈاکٹر سید نا مفدل کے نمائندے شیخ زہیر بھائی نے ہدیہ مبارکباد پیش کی اور نوشہ کی شال پوشی کی قبل ازیں نوشہ کے والد مولانا سید حیدر علی حسینی نے خطبہ نکاح اور دعا کی جبکہ مولانا سید شاہ عبید اللہ قادری آصف پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ شجاعیہ، مولانا پیر سید سہروردی حسینی افتخاری جانشین حضرت وطنؒ، مولانا سید ابراہیم پاشاہ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت شہید الاسلام ؒ اور عروس کے برادر ڈاکٹر سید مرتضیٰ نقشبندی افتخاری اور مولانا سید فیصل حسینی قادری نے مہمانوں کا استقبال کیااور جناب احسان بندہ نوازی ان کے ہمنوا نے ساز پرمبارکباد اور صوفیانہ کلام پیش کیا اوردف پر عروب نے یا رسول ؐ یا رسول ؐ کی صداؤں سے روحانی کیفیت پیدا کی۔