مونگ پھلی کے چھلکوں میں بیرونی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،دہلی ایرپورٹ پر ایک شخص گرفتار

,

   

٭ سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس نے دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ پر دبئی جانے والے ایک مسافر کو حراست میں لے لیا جو 45 لاکھ روپئے مالیتی بیرونی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ مسافر کی مراد عالم کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے جو مونگ پھلی کے چھلکوں کے اندر کرنسی چھپاکر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا ۔ اس نے بسکٹ کے پیاکٹس اور دیگر کھانے کی اشیاء کے پیاکٹس میں کرنسی کو چھپانے کی کوشش کی۔ مراد عالم کو کسٹم عہدیداروں کے حوالے کردیا گیا۔