موٹر سائیکلوں کا سارق و پیشہ ور مجرم گرفتار

   

مسروقہ اشیاء ضبط ، ونستھلی پورم پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 7 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) ونستھلی پورم پولیس نے موٹر سیکلوں کا سرقہ کرنے والے ایک پیشہ ور مجرم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ونستھلی پورم مسٹر پرشوتم ریڈی نے ایک کانفرنس کے دوران بتایا کہ 21 سالہ بی راکیش عرف راکی عرف لڈو ساکن ہستناپورم کو گرفتار کرتے ہوئے اُس کے ساتھیوں 25 سالہ سہیل خاں ساکن مولا علی، 21 سالہ بی اجے ، 20 سالہ شیوا ساکنان ایل بی نگر ، 21 سالہ ڈی شیواکمار ساکن امبیڈکر اور 21 سالہ ایل سنتوش ساکن میرپیٹ کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے قبضہ سے ایک کار ، 13 موٹر سیکلیں اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا گیا جن کی مالیت 16 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے مشتبہ انداز میں گشت کررہے راکیش کو حراست میں لینے کے بعد اس سے پوچھ تاچھ کی جس کے بعد اس نے اپنے جرموں کو قبول کرلیا ۔ راکیش عادی پیشہ ور مجرم ہے جس نے کئی واردتیں انجام دیں ۔ بیگم پیٹ پولیس کی جانب سے پاکسو کے تحت جیل کی سزا کاٹنے کے بعد سال 2022 ء میں وہ جیل سے رہا ہوا وار جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ وارداتیں انجام دینے لگا جس کے بعد پولیس کی کارروائی میں وہ جیل منتقل کردیا گیا ۔ جیل سے دوبارہ باہر آنے کے بعد راکیش عرف راکی نے موٹر سیکلوں کے سرقہ کا منصوبہ تیار کیا اور اس نے اپنی سازش پر عمل کرنے کیلئے سہیل سے ملاقات کی ۔ سہیل جو پیشہ سے چابیاں تیار کرنے والے ہے اُسے اپنے منصوبہ کے بارے میں بتایا اور سازش میں سہیل کو شامل کرلیا جس کے ذریعہ وہ چابیاں تیار کراتا تھا ۔ مسرقہ موٹر سیکلوں کو راکیش ، اجے ، شیوا ، ، شیواکمار اور سنتوش فروخت کیا کرتے تھے ۔ پارک کی ہوئی موٹر سیکلوں پر نظر رکھتے ہوئے پہلے علاقہ کا جائزہ لیا کرتے تھے جس کے بعد موٹر سیکلوں کا سرقہ کرلیا کرتے تھے ۔ پولیس نے اس ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔ ع