موٹر سائیکل سارقین گرفتار، 9 گاڑیاں ضبط،ڈی سی پی ایل بی نگر زون سائی سری کا بیان

   

حیدرآباد ۔18۔اکتوبر (سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ پولیس نے موٹر سائیکل سارقوں کو گرفتار کرتے ہوئے 10 لاکھ 40 ہزار روپئے مالیتی 9 موٹر سائیکل اور ایک آٹو کو ضبط کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر زون سائی سری نے بتایا کہ 23 سالہ بنڈاری شیوا ساکن انجا پور اور 20 سالہ مچاروپیشی ساکن ونستھلی پورم کے ساتھ ایک کم عمر لڑکے کو بھی حراست میں لے لیا ۔ ناگول عبداللہ پور میٹ اور چیتنیہ پوری پولیس حدود میں اسی ٹولی نے وارداتیں انجام دی تھیں۔ ایک شکایت پر جاری تحقیقات کے دوران پولیس نے ان کا پردہ فاش کیا اور انہیں گرفتار کرلیا ۔ کم عمر لڑ کے کو عوامی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے یہ لوگ استعمال کرتے تھے ۔ پارکنگ مقامات سے یہ سارق موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرتے تھے ۔ کم عمر لڑ کے کو پارکنگ مقامات پر عوام پر نظر رکھنے کیلئے استعمال کرتے تھے ۔ بنڈاری شیوا پیشہ سے موٹر سائیکل میکانک ہے جو گاڑی کے لاک کو توڑنے سے اچھی طرح واقف ہے۔ شیوا اور روپیشی آسانی سے موٹر سائیکلوں کے لاک کو کھول کر موٹر سائیکلوں کا سرقہ کیا کرتے تھے اور مسروقہ گاڑ یوں کو موسیٰ ندی ناگول کے علاقہ میں رکھا کرتے تھے ۔ پولیس نے گرفتار کرلیا اور مسروقہ گاڑیوں کو ضبط کرلیا ۔ ع