’’مویشی بھی اپنی حیات پوری کرکے مرجاتے ہیں‘‘ :بی جے پی ایم ایل اے اجئے سنگھ

,

   

بارہ بنکی۔17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ضلع بارہ بنکی میں سینکڑوں گایوں کے ان کے لیے مختص جگہوں پر مرجانے کے بعد اترپردیش کے بی جے پی کے ایم ایل اے اجئے سنگھ نے سہ شنبہ کو کہا کہ ’’ان کی اموات پر اتنا شور و غل مچایا حالانکہ یہ مویشی قدرتی موت مرے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہر جانور کی ایک میعاد زندگی ہوتی ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سے کہہ دیا تھا کہ مویشیوں کے لیے ایک ایمبولینس سرویس شروع کی جائے۔