کروشیا: دنیا کا سب سے چھوٹا شہر کروشیا میں واقع ہے جہاں آبادی مشکل سے 27 سے 30 افراد پر مشتمل ہے۔ یہاں دو سڑکیں ہیں اور گھروں کی تین قطاریں موجود ہیں۔ کروشیا کے دارالحکومت زغرب سے ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر یہ شہر واقع ہے جہاں 2011 کی مردم شماری کے تحت 20 سے 30 افراد رہتے ہیں لیکن قوی خیال ہیکہ کل 27 افراد یہاں کے مکین ہیں۔ یہ صرف تین صاف ستھری سڑکوں پر مشتمل ہے اور دو سڑکوں پر قرونِ وسطیٰ کی طرز پر قدیم مکانات بنے ہوئے ہیں۔اس کی تاریخ اسرار کے پردوں میں پوشیدہ ہے کیونکہ اس کی مکمل معلومات دستیاب نہیں۔ اتنا ضرور معلوم ہیکہ 1102 کی ایک دستاویز میں اس کا ذکر ملتا ہے جسے شولم کا نام دیا گیا تھا۔