مکمل ٹیکہ لگائے ہوئے عالمی مسافرین کے لئے امریکہ نے سرحدیں کھولے گا

,

   

نیویارک۔مذکورہ امریکہ نے عالمی مسافرین کو مکمل ٹیکہ لگائے ہوئے ہیں کے لئے امریکہ کے دروازے کھول دئے ہیں‘ آنے والے کاخیر مقدم کیاجارہا ہے جو پچھلے 20ماہ سے ملک بند ہونے کی وجہہ سے وہاں نہیں گئے ہیں اور سابق کے کویڈ19قواعد کی وجہہ سے اپنے گھر والوں سے دور تھے اور یہ سیاحت کی صنعت کے لئے بھی ایک راحت ہے۔

زنہو نیوز ایجنسی کے مطابق نیو جرسی اور نیویارک پوسٹ اتھاریٹی کے بموجب پیر کے روزعالمی پروازاوں کی آمد میں 11فیصد کااضافہ اکٹوبر بھر میں اسی طرح کے دن کا اضافہ نیوورک اور جان ایف کینڈی انٹرنیشنل ائیر پورٹس پر 253مقرر پروازوں کی آمد کے ساتھ رہا ہے۔

ائیرلائن ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جب سے جو بائیڈن انتظامیہ نے تحدیدات ہٹانے کی بات کی ہے تب سے بکنگس میں اضافہ ہوا ہے۔

سی این بی سی کی رپورٹ ہے کہ”یونائٹیڈ ائیر لائنس‘ ڈیلٹا ائیرلائنس او رامریکہ ائیر لائنس کے شیئرس صبح سے ہی 1فیصد زائد میں ٹریڈنگ کررہے ہیں۔

ان مسافر بردار کمپنی کے پاس یوایس ائیرلائنس کی سب سے زیادہ بین الاقوامی سروس ہے اور وہ امریکہ جانے والے سفر کی بحالی سے فائدہ اٹھائے ہیں“۔

مذکورہ امتناع امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 2020کی ابتداء میں عائد کیاتھا اور اس کواسی سال کے اوائل میں موجودہ صدر جو بائیڈن نے وسعت دی تھی‘ جس کے ذریعہ 33ممالک بشمول برطانیہ‘ بیشتر یوروپ‘ چین‘ برازیل او رساوتھ افریقہ سے آنے والوں پر روک لگادی گئی تھی۔

اب مسافرین امریکہ کو کویڈ19کے مکمل ٹیکہ لینے کے ثبوت کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں‘ انہیں پیپر سرٹیفکیٹ کی سند اور عصری ورژن کے دستاویز کی ایک فوٹو دیکھانا ہوگا۔

یہاں پر 18سال سے کم عمر کے مسافرین اور جن ممالک میں ٹیکہ کی دستیابی کم ہے وہاں کے مسافرین کوچھوٹ دی گئی ہے۔

ٹیکہ وہی قابل قبول ہے جس کو فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منظور یا اہل قراردیا گیا ہے اور وہ جس کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے فہرست میں شامل کیاگیا ہے جو جانسن اینڈ جانسن‘ فائزر/بائیوٹیک‘ ماڈرینہ‘ اسٹرازنیکا‘ کوویشلیڈ‘ سنیا فارما‘ اور سینا ویک پر مشتمل ہیں۔

مذکورہ امریکہ مکمل طور پر ٹیکہ لگائے ہوئے مسافرین کے پچھلے تین دن کے اندر کا منفی کویڈ19ٹسٹ کی رپورٹ کا ثبوت درکار ہوگا۔جنوری سے اس ملک میں تمام آنے والوں کے لئے یہ درکار ہوگا جس میں امریکی شہری بھی شامل رہیں گے۔

اگر کوئی ایک مسافر ٹیکہ لگایا ہوا نہیں ہے‘ مذکورہ کویڈ19ٹسٹ اس کے لئے روانگی سے ایک دن قبل کا کرانا ہوگا۔