مکہ مکرمہ میں خواتین کیلئے ڈرائیونگ اسکول کے قیام کا فیصلہ

,

   

مکہ: محمد بن سلمان کے ولیعہد بننے کے بعد سعودی عرب میں نئے نئے قوانین بنے ہیں جیسے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت، مملکت میں سنیما، فیشن شو، خواتین غیر محرم کے بیرونی سفر کرسکتے ہیں، سگریٹ نوشی وغیرہ۔ اب مملکت میں سعودی عرب حکومت نے مکہ مکرمہ میں مقیم خواتین کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے لیڈیز ڈرائیونگ کے قیام کے منصوبہ پر غو ر کررہی ہے۔

سعودی ویب سائٹ مکہ مکرمہ کے مطابق ریجنل ڈارئرکٹر ٹریفک پولیس کرنل فواز الحازی نے لیڈیز ڈرائیونگ اسکول کے قیام کے حوالہ سے ایک خانگی کمپنی کے دفتر کا دورہ کیا او رمختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر خواتین کے ڈرائیونگ اسکول کے قیام اور فراہم کی جانے والی سہولتوں پر غورو فکر کیا گیا۔ تاہم ڈرائیونگ اسکول کے قیام کے حوالہ سے تاریخ کا کوئی تعین نہیں کیا گیا۔توقع ہے کہ منصوبہ پر جلد آغاز کیا جائے گا۔