مکہ مکرمہ میں لڑکی کے اغوا میں ملوث پاکستانی خاتون گرفتار

   


ریاض : مکہ مکرمہ مسجد حرام کے قریب برمی قومیت کی 5 سالہ بچی کے لاپتہ ہونے کے بعد سکیورٹی سروسز نے اسے دارالحکومت میں ایک عوامی مقام سے اچھی حالت میں برآمد کرلیا۔ مکہ مکرمہ پولیس نے تفصیلات کا انکشاف کیا۔ پولیس نے اتوار کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایک بیان میں وضاحت کی کہ یہ معلوم ہوا کہ رتٔیل اسعد کی گمشدگی میں ایک پاکستانی خاتون ملوث تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اس پاکستانی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی اقدامات کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔واضح رہے ر تیل اسعد 29 اکتوبر کو رات ساڑھے گیارہ بجے الشوقیہ کی سڑک پر غائب ہوگئی تھی۔ مقدس دار الحکومت کی سکیورٹی فورسز نے اس کی تلاش شروع کردی اور یکم نومبر کی صبح اسے ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئیں۔