مکہ کی سرنگوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب

   


مکہ مکرمہ۔ مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے زیر انتظام شہر میں موجود سرنگوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقدس شہر میں متعدد سرنگیں ہیں جو پہاڑوں کو کاٹ کر تعمیر کی گئی ہیں۔ شہر کی ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے مذکورہ سرنگیں غیر معمول اہمیت کی حامل ہیں۔ ان سرنگوں کے ذریعے مکہ کے علاقوں میں آمد و رفت کی سہولت ہوتی ہے۔ روزانہ ہزاروں گاڑیوں کی آمد و رفت ان سرنگوں سے ہوتی ہے۔یونسپلٹی کے شعبہ تعمیرات کی جانب سے سرنگوں میں18 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ 5 ہزار 600 میٹر طویل نیٹ ورکنگ اور الیکٹرک کیبلز بھی بچھائی گئی ہیں۔ سرنگوں میں آتشزدگی کی بروقت اطلاع دینے کے لیے 15 فائر الارم بھی موجود ہیں جبکہ فائر فائٹنگ یونٹ کی مستقل بنیادوں پر اصلاح و مرمت کا کام انجام دیا جاتا ہے۔