مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی منگنی

   

ممبئی : ہندوستان کے سب سے دولت مند اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے مالک مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی منگنی ہو گئی۔اننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ سے منگنی کی یہ پرتعیش تقریب راجستھان کے ناتھدوارہ کے شری ناتھ جی مندر میں منعقدکی گئی۔اننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف ہندوستانی صنعت کار ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں۔ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ، پرمل ناتھوانی نے ٹوئٹر پر اس نئی جوڑی کو مبارکباد دیتے ہوئے اِن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ میڈیا کے مطابق اننت اور رادھیکا ایک دوسرے کو کچھ برس قبل سے جانتے ہیں اور منگنی سے پہلے وہ دوست تھے۔اس خوبصورت تقریب کے دوران دونوں خاندانوں کی جانب سے رادھیکا اور اننت کے لیے نیک خواہشات اور نئے سفر کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔