مہاجرین کی بڑھتی لہر کے ذمہ دار پوٹن ہیں: بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف مہاجرین کی لہر میں مستقل اضافے کی وجہ، روس کے صدر ولادی میر پوتن کی 24 فروری کو یوکرین کے خلاف شروع کردہ جنگ کے نتیجے میں، بدحالی کی طرف گامزن عالمی اقتصادیات ہے۔بائیڈن نے لاس اینجلس میں منعقدہ “امریکی ممالک سربراہی اجلاس” کی افتتاحی تقریب میں شمالی و جنوبی امریکی ممالک کے سربراہان سے خطاب کیا۔خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ‘جمہوریت’ ترقی کا اہم ترین عنصر ہے۔ ممالک کو باہمی تعاون کے ساتھ جمہوریت کی حمایت کرنی چاہیے۔خاص طور پر وسطی اور جنوبی امریکی ممالک سے امریکہ کی طرف مہاجرین کی لہر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ “گلوبل افراطِ زر کا دباو، پوتن کی یوکرین کے خلاف شروع کردہ ظالمانہ جنگ کی وجہ سے، اور بھی بد ترین شکل اختیار کر گیا ہے۔ کنبوں کے لئے اپنی ضروریاتِ زندگی کو پورا کرنا اور بھی دشوار ہو گیا ہے۔ یہ سب عناصر مغربی نصف کّْرے میں مہاجرین کی لہر میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں”۔بائیڈن نے کہا ہے کہ برّاعظم امریکہ کے ممالک کے ساتھ ایک نئی شراکت داری قائم کی گئی ہے جو اقتصادیات کی بحالی و ترقی میں مددگار ثابت ہو گی۔