مہاراشٹرا انتخابات میں بی جے پی۔شیوسینا اتحاد کو 200 سے زائد سیٹوں کی توقع: جاویڈکر

   

نئی دہلی ۔ 5 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر پر کاش جاویڈکر نے کہا کہ بی جے پی۔ شیوسینا اتحاد میں کبھی ’’کوئی بڑا بھائی‘‘ یا چھوٹا بھائی نہیںپایا گیا ۔ انہوںنے توقع ظاہر کی کہ مہاراشٹرا اسمبلی کے آنے والے انتخابات میں ان کے اتحاد کو 288 سیٹوں میں سے 200 سے زائد سیٹ حاصل ہوجائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی ایک ایسی جماعت ہے جو ہفتہ میں 7 دن اور ہر روز 24 گھنٹے کام کرتی ہے ۔ 2019 ء میں جس لمحہ انتخابات کا اختتام عمل میں آیا وہیں سے اس نے تیاری شروع کردی ۔ انہوں نے بیان کیا کہ کانگ ریس کو دو ماہ تک ا پنے صدر کا متبادل نہ مل سکا ۔ اس دو ماہ کے عرصہ میں ہمارے پاس ایک کارکرد صدر موجود تھا ۔ ہم نے بڑے پیمانہ پر رکن سازی کی مہم شروع کی اور بی جے پی کے ارکان میں مزید 8 ککروڑ کا اضافہ کیا اور اس طرح ہماری پارٹی اب جملہ 19 کروڑ ارکان پر مشتمل پارٹی بن گئی ہے ۔ جب ان سے دریافت کیا گیا کہ حزب مخالف یہ کہتی ہے کہ ان کی پا رٹی ریاستی انتخابات میں دفعہ 370 کی منسوخی کا مسئلہ ا ٹھاکر مقامی مسائل سے لوگوں کا دھیان دوسری طرف ہٹانا چاہتی ہے تو انہوں نے اس میں کہا کہ یہ باتیں تو خود عوام چھیڑ رہی ہیں کیونکہ اس مسئلہ نے انہیں اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے اور اس ماہ ہونے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 150 نشستوں پر اور شیوسینا 124 سیٹ اور دیگر اتحادی جماعتیں 14 سیٹوں پر مقابلہ کریں گی ۔