مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ کیلئے کانگریس کے مبصرین کی روانگی‘ بھٹی وکرمارکا کو جھارکھنڈ کی ذمہ داری

   

حیدرآباد 22۔نومبر (سیاست نیوز) صدر کانگریس ملکارجن کھرگے نے مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ کے اسمبلی نتائج سے قبل آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے مبصرین کو فوری روانہ ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ جنرل سکریٹری تنظیمی امور کے سی وینو گوپال کے مطابق مابعد انتخابات سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ملکارجن کھرگے نے پارٹی کے مبصرین کو دونوں ریاستوں کو روانہ کیا ہے۔ مہاراشٹرا کے لئے اشوک گہلوٹ ، بھوپیش بھگیل اور ڈاکٹر جی پرمیشور کو روانہ کیا گیا جبکہ جھارکھنڈ کیلئے طارق انور ، بھٹی وکرمارکا اور اے کرشنا کو بحیثیت مبصر روانہ کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ رائے شماری کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر بروقت فیصلہ کرنے کیلئے کانگریس ہائی کمان نے مبصرین کو روانہ کیا ہے ۔ 1