مہاراشٹرا: شہریت ثابت کرنا ہندوؤں اورمسلمانوں کیلئے مشکل، ریاست میں این آر سی نافذ نہیں ہوگا: چیف منسٹر اودھو ٹھاکرے کا اعلان

,

   

ممبئی: چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ وہ ریاست میں این آر سی کو نافذ ہونے نہیں دیں گے لیکن انہوں سی اے اے کے بارے میں کہا کہ یہ قانون کسی بھی شہری کی حقوق چھینا نہیں جائے گا۔ شیو سینا کے ترجمان سامنا اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہریت قانون کسی سے شہریت چھیننے کے بارے میں نہیں ہے۔ چیف منسٹر ادوھو ٹھاکرے نے کہا کہ شہریت ثابت کرنا ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کے لئے مشکل ثابت ہوگااور میں یہ ہونے نہیں دوں گا۔“

واضح رہے کہ شیو سینا نے پارلیمنٹ میں اس بل کی تائید کی تھی لیکن بعد میں انہوں نے راجیہ سبھا میں اس کی تائید نہیں کی۔