مہاراشٹرا : لوک سبھا حلقوں میں خواتین کیلئے علیحدہ پولنگ بوتھ

   

ممبئی 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) زیادہ سے زیادہ خواتین کے رائے دہی میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کے لئے لوک سبھا انتخابات ہر حلقے میں خواتین کے لئے علیحدہ پولنگ بوتھ مہاراشٹرا میں قائم کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق یہ پولنگ بوتھ خواتین ہی کے زیرانتظام رہیں گے اور انھیں مہاراشٹرا کے تمام 48 حلقوں میں قائم کیا جائے گا۔ کمیشن کے رہنمایانہ خطوط کے بموجب حساس علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوںکو اس نئے تجربے سے دور رکھا جائے گا۔ مہاراشٹرا میں خواتین رائے دہندوں کی تعداد 4 کروڑ 16 لاکھ 25 ہزار 950 ہے۔