مہاراشٹرا میں آج عام انتخابات، اہم شخصیتوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

,

   

ممبئی: مہاراشٹرا ریاست میں آج اسمبلی انتخابات جاری ہیں۔ رائے دہندے غیر معمولی دلچسپی سے رائے دہی میں حصہ لیتے نظر آرہے ہیں۔وہی بالی ووڈ کے علاوہ دیگر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات رائے دہی میں جوش وخروش سے حصہ لیتے نظر آرہے ہیں۔ وزیر اعلی مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس نے اپنی اہلیہ امریتا او روالدہ ساریتا کے ووٹ کا استعمال کیا۔ عامرخاں، مادھوری ڈکشٹ‘

رتیش دیشمکھ اور ان کی اہلیہ جینیلیا‘ اداکارہ لارا دتہ اور ان کے شوہر سابق ٹینس اسٹار مہیش بھوپتی‘ مرکزی وزیر پیوش گوئل اور دیگر اہم شخصیتوں نے رائے دہی میں حصہ لیتے ہوئے اپنے دستوری حق کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ آج مہاراشٹرا اورہریانہ میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد عمل میں آیا جبکہ نتیجہ 24اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ مہاراشٹرا میں جملہ 288حلقہ جات ہیں اور جملہ 3,237امیدوار اپنی قسمت آزمانے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ وہیں اطلاع ملی ہے کہ پونے کے ایک پولنگ اسٹیشن میں رائے دہی کے دوران بجلی منقطع ہوگئی جس سے رائے دہندوں کے ساتھ ووٹنگ اسٹاف کو بھی دشواریوں کاسامنا کرناپڑا۔