مہاراشٹرا میں اردو اساتذہ کے عہدوں پر مراٹھی اور انگریزی اساتذہ کی تقرری

   

ممبئ: گزشتہ ماہ مہارشٹرا کی ریاستی حکومت کے پورٹل کے ذریعے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعلیم کی جانب سے مختلف میڈیم کے اساتذہ کے عہدوں کے لیے ایک فہرست جاری کی گئی ۔ جس میں حیرت انگیز طور پراردو میڈیم کی ششم تا بارہویں جماعت کے اساتذہ کی58 نشستوں میں سے صرف 4 نشستوں پر ہی اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے امیدواروں کے نام شامل ہیں اس معاملہ پر این سی پی (اجیت پوار) کے ریاستی نائب صدر سلیم سارنگ نے احتجاج کرتے ہوئے اردو زبان کے طلبا سے ہونے والے کھلواڑ اور اردو اساتذہ کی حق تلفی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اردو اساتذہ کی ان جائیدادوں کے لئے ضابطہ کو طاق پر رکھتے ہوئے مراٹھی، انگریزی کے امیدواروں غیر قانونی طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔