مہاراشٹرا میں اورنگ زیب کا پوسٹر لہرانے پر 4 افراد گرفتار

   

احمد نگر : مہاراشٹرا کے احمد نگر میں ایک جلوس کے دوران اورنگ زیب کا پوسٹر لہرانے کے بعد پولیس کی جانب سے سخت کاروائی کی گئی اور اس سلسلہ میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جلوس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے کاروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق جلوس میں موسیقی پر رقص کرتے ہوئے اورنگ زیب کا پوسٹر لہرایا گیا، جن لوگوں نے اورنگ زیب کا پوسٹر لہرایا ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔اس سلسلہ میں مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر و بی جے پی لیڈر دیویندر فڈنویس نے بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی حرکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شیواجی کی تعریف کی۔