مہاراشٹرا میں بھیانک سڑک حادثہ، 6 طلبہ ہلاک۔ برہم عوام نے گاڑیوں کو آگ لگا دی

,

   

ممبئی ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں 6 طلبہ ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ مہاراشٹرا آر ٹی سی بس اور لاری کے تصادم کے نتیجہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گڑچرولی ضلع میں ایک تیز رفتار لاری نے مخالف سمت سے آنے والی آر ٹی سی بس کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار 6 طلبہ برسرموقع ہلاک ہوگئے اور 9 طلبہ زخمی ہیں۔ حادثہ کے بعد مقامی افراد نے برہمی کے عالم میں سڑک پر موجود کئی گاڑیوں کو آگ لگادی۔