دیوالیہ مالیاتی فرم آئی ایل اینڈ ایف کے قرضوں میں الٹ پھیر کا شبہ
ممبئی ۔6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) کے لیڈر نتن سر دیسائی سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آئی ایل اینڈ ایف ایس کے قرض کے سلسلے میں جمعرات کے دن 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔ آئی ایل اینڈ ایف ایس ایک تعمیراتی کمپنی ہے۔ اس سے چند روز قبل پارٹی کے سربراہ راج ٹھاکرے سے بھی اس مسئلہ پر ای ڈی نے تفتیش کی تھی۔ سر دیسائی سابقہ رکن مقنننہ ہیں اور کوہ نور اسکوائر بلڈنگ کے معاملے میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ان سے کوہ نور سی ٹی این ایل کمپنی اور اسے آئی ایل اینڈ ایف ایس کی جانب سے دیئے گئے قرض کے تعلق سے پوچھا گیا۔ آئی ایل اینڈ ایف سی کا بعد میں دیوالیہ نکل گیا۔ ای ڈی اس شبہ کی تحقیقات کررہی ہے کہ قرض دینے کے معاملے میں بے قاعدگیاں عمل میں آئیں۔ کوہ نورس ٹی این ایل نے کوہ نور اسکوائر کی عمارت تعمیر کی۔ سرکاری بیان کے مطابق سردیسائی ’’ماتو شری ریالٹر‘‘ کمپنی کے شراکت دار تھے جس نے اس پراجیکٹ میں 4 کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری کی تھی۔ ماتو شری ریالٹری کی سرمایہ کاری میں سردیسائی کا 10 فیصد حصہ تھا۔ اس کیس میں اس سے قبل مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر منوہر جوشی کے فرزند انمیش جوشی، راجن، شروڈکر سے بھی سوالات کئے گئے۔