مہاراشٹرا : کورونا کے 2335 نئے معاملے ، 7 اموات

   

اورنگ آباد/ممبئی: مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے 2,335 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے سات لوگوں کی جان چلی گئی ہے ۔محکمہ صحت کے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں اب تک 80,25,106 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1,48,039 لوگ اس کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔دریں اثنا، اس مدت کے دوران ریاست کے مختلف اسپتالوں سے 2,471 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں اور انہیں چھٹی دے دی گئی ہے ۔ اس کے بعد ریاست میں صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 78,62,431 ہوگئی۔ریاست کی صحت یابی کی شرح فی الحال 97.97 فیصد اور اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے ۔ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ریاست بھر کے مختلف اسپتالوں میں کووڈ کے 14,636 مریض زیر علاج ہیں۔دریں اثنا، مراٹھواڑہ خطے میں 139 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جن میں اورنگ آباد ضلع میں 42 شامل ہیں۔ اس کے بعد لاتور اور جالنا میں بالترتیب 35، بیڈ ضلع میں 14 اور ناندیڑ ضلع میں 13 معاملے سامنے آئے ہیں۔