مہارشٹرا۔ شنڈے‘ فنڈناویس کے ساتھ مسلم کوٹہ کا مسئلہ اٹھایاجائے گا۔ اجیت پوار

,

   

پوارنے کہاکہ شنڈے اورفنڈناویس نے شفاف اشتراک اور مشترکہ کام کا انہیں بھروسہ دلایاہے۔
پونے۔ مہارشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے پیر کے روز کہاکہ وہ رریاست کے اقلیتی محکمہ او رعہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور چیف منسٹر یکناتھ شنڈے کے ساتھ ایک راستے نکالنے کے لئے مسلم کوٹہ کے مسئلہ اٹھائیں گے۔

پونے میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے این سی پی لیڈر نے کہاکہ حال ہی میں ایک میٹنگ ریاستی اقلیتی منسٹر عبدالستار‘ اورمتعلقہ محکمہ کے عہدیداروں اور بعض تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ مسلم کمیونٹی سے متعلق موضوعات پر ایک میٹنگ کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”مولاناآزاد منڈل‘ وقف جائیدادیں اور دیگر موضوعات سے متعلق عنوانات پر میٹنگ میں بات ہوئی ہے“۔ پوار نے یاد کرتے ہوئے کہاکہ (جب یو پی اے حکومت اقتدار میں تھی) مسلمانوں کو تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ جاری کیاگیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ (ہائی) کورت نے مسلمانوں کے لئے تعلیم میں تحفظات کو قبول کیامگر ملازمتوں میں کوٹہ مسترد کردیاتھا۔ بعد ازاں حکومت نے مساوی تعلیم کے لئے حق تعلیم قانون لایاتھا“۔

پوار نے کہاکہ انہوں نے میٹنگ میں بتایاکہ یہ ستار اور وزیرحسن مشرف کی رائے تھی کہ مسلمانوں کو ریزرویشن ملتا ہے‘ لیکن چونکہ یہ تین پارٹیوں کی حکومت ہے‘ میں نے کہاکہ میں یہ مسئلہ وزیراعلی کے سامنے رکھو ں گااور نائب وزیراعلی فنڈناویس کوشش کریں گے اور آگے کی راہ تلاش کریں گے“۔

پوار نے کہاکہ وہ بی جے پی شیو سینا حکومت کی تشکیل کے بعد وہ حکومت میں شامل ہوئے ہیں اور ان کاخیال ہے کہ دونوں پارٹیو ں (بی جے پی او رشیو سینا)کے درمیان مفاہمت ہوچکی ہے۔پوارنے کہاکہ شنڈے اورفنڈناویس نے شفاف اشتراک اور مشترکہ کام کا انہیں بھروسہ دلایاہے۔