مہارشٹرا۔ ناسک میں 100سے زائد میڈیکل اسٹوڈنٹس فوڈ پوائزنگ کاشکار

,

   

ناسک۔ ریاست مہارشٹرا کے ناسک میں متعدد میڈیکل کالجوں میں سے ایک کیمپس میں 100سے زائد اسٹوڈنٹس فوڈ پوائزنگ کاشکار ہوئے ہیں اور بعض تو اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ باقی کوعلاج کے بعد اسپتال سے روانہ کردیاگیاہے‘ ایک عہدیدار نے یہ جانکاری دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چہارشنبہ کے روزضلع کے ایگتا پور تعلقہ کے دھرم گاؤں میں ایس ایم بی ٹی انسٹیٹیوٹ برائے میڈیکل سائنس اور ریسرچ سنٹر اسٹوڈنٹس میں پیٹ میں خرابی اورمتلی کی شکایت کی تھی۔

ایس ایم بی ٹی چیارٹبل ٹرسٹ کے ایک ذمہ دار نے پی ٹی ائی کوبتایاکہ”کچھ100-125اسٹوڈنٹس فیکلٹی کی کینٹین میں لنچ کرنے کے بعد بیمار ہوگئے‘ اس کے بعدانہیں کیمپس کے ایس ایم بی ٹی اسپتال داخل کیاگیاتھا۔ اس میں سے بیشتر کو ڈسچارج کردیاگیاہے۔

کچھ50-55اسٹوڈنٹس بھی اسپتال میں زیرعلا ج ہیں“۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خانگی کمپنیوں کینٹین کا کنٹراکٹ دیاگیاہے۔

واڈیوارھے پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے زہریلی کھانے سے متاثر ہونے والے طلباء کی تعداد 89بتائی ہے اورکہاکہ اس واقعہ کی تحقیقات میڈیکو لیگل کیس(ایم ایل سی) کے طور پر کی جارہی ہے۔