مہارشٹرا کانگریس کا ایک وفد گورنر کے سامنے کسانوں کی مانگوں کو رکھے گا

,

   

مہارشٹرا میں بے موسم بارش کی وجہ کسانوں کا بہت نقصان ہوا ہے، جبکہ مہارشٹرا کے کسان سال گذشتہ کی قحط سے نجات ہی نہیں پائے تھے کہ بارش کی وجہ سے انہیں پھر نقصان ہوا، کسانوں کو فوری طور پر امداد فراہم کرنے والے مطالبہ کو لے کر کانگریس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ریاستی گورنر سے ملاقات کرے گا۔ اس بات کی اطلاع مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھورات نے دی ہے، وہ تلک بھون میں کانگریس کے اراکین کے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔

اس اجلاس میں انتخابات کے نتائج سمیت بے موسم بارش کی وجہ سے کسانوں کو ہوئے نقصانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاست میں مسلسل جاری بارش کی وجہ سے تیاری کے قریب آچکی خریف کی فصل مکمل طور پر تباہ ہونے کو ہے۔ کپاس، سویابین، پیاز وانگور سمیت باغات کا بھی زبردست نقصان ہواہے۔ کوکن میں چاول کی فصل تباہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ باغات سمیت جانوروں کا بھی زبردست نقصان ہوا ہے۔ ان سب مانگوں کو لے کر جلد ہی کانگریس کا وفد گورنر سے ملنے جائے گا۔

YouTube video