مہارشٹرا کانگریس کے قائدین کی سونیاگاندھی سے ملاقات‘ بہت جلد سونیا کی شرد پوار سے بات متوقع

,

   

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ لیڈران نے سونیا گاندھی کو اس بات کا پیغام پہنچایا ہے کہ سینا ”خود کوذلت آمیز محسوس“ کررہی ہے اور اس کے سربراہ ادھو ٹھاکرے 50-50کے فارمولہ پر بی جے پی کی ہچکچاہٹ سے مایوس ہوگئے ہیں۔

ممبئی۔ بی جے پی او رشیو سینا کے درمیان الائنس کو لے کر چل رہے تذبذب کی وجہہ سے مہارشٹرا میں حکومت کی تشکیل غیریقینی صورتحال کاشکار ہوگئی ہے جس کے پیش نظر کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ذرائع نے کہاکہ اگلے کچھ دنوں میں حالات پر تبادلہ خیال کے لئے شراد پوار سے ملاقات کرسکتی ہیں۔

سینا نے اشارہ دیاہے کہ وہ کانگریس اور این سی پی دونوں سے رابطے میں ہے۔ ریاست کے حالا ت سے سونیاگاندھی کو واقف کروانے کے لئے مہارشٹرا سے تعلق رکھنے والے کانگریسی قائدین نے جمعہ کے روز دہلی کیلئے اڑان بھری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ لیڈران نے سونیا گاندھی کو اس بات کا پیغام پہنچایا ہے کہ سینا ”خود کوذلت آمیز محسوس“ کررہی ہے اور اس کے سربراہ ادھو ٹھاکرے 50-50کے فارمولہ پر بی جے پی کی ہچکچاہٹ سے مایوس ہوگئے ہیں۔

مہارشٹرا کے سینئر کانگریسی قائدین کا ایک حصہ سونچ رہا ہے کہ پارٹی کو حالات کا فائدہ اٹھانا چاہئے‘ جبکہ پارٹی کے ایک حصہ ماننا ہے کہ بی جے پی او رشیوسینا کے جھگڑے میں پارٹی کو نہیں پڑنا چاہئے‘ اس بات کے استدلال کے ساتھ کے سینا صرف دباؤ کے حربے استعمال کررہی ہے اور دونوں پارٹیاں بہت جلد خودہی دفن ہوجائیں گی۔

این سی پی کے ایک سینئر لیڈر نے انڈین ایکسپرس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این سی پی اور کانگریس کے سینا سے ہاتھ ملانے کے لئے امکانات کافی کم ہیں۔

مہارشٹرا کانگریس قائدین سے ملاقات سونیاگاندھی نے کی اور انہیں ریاست کی سیاسی حالات سے واقف کروایاگیاہے۔ مذکورہ لیڈر نے کہاکہ سونیانے کہاکہ وہ بہت جلد مہارشٹرا کے حالات پراین سی پی سربراہ پوار سے تبادلے خیال کریں گے