مہارشٹرا کے سابق منسٹر نواب ملک کی ضمانت کی تین ماہ کی توسیع

,

   

ای ڈی نے فبروری 2022میں ملک کو پی ایم ایل اے ایکٹ کے تحت گرفتار کیاتھا۔
نئی دہلی۔ مبینہ منی لانڈرنگ معاملے کے ضمن میں مہارشٹرا کے سابق وزیرنواب ملک کومیڈیکل گروانڈ پر دی جانے والی عبوری ضمانت کے ضمن میں اپنے سابق فیصلہ پر تین ماہ کی سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز توسیع کردی ہے۔

میڈیکل رپورٹس کی جانچ کرنے کے بعد جسٹس انیرودھا بوس او ردیپانکر دتا پر مشتمل ایک بنچ نے حکم دیاہے کہ ”درخواست گذار کی عبوری ضمانت میں مزیدتین ماہ کی توسیع کی جاتی ہے“۔

بنچ کوواقف کروایاگیا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)کے سینئر لیڈر گردے کے دائمی بیمار میں مبتلاہیں اوران کا دائیں گردہ مکمل طور پر ناکارہ ہوچکا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے ملک کی جانب سے پیش کی گئی درخواست پراعتراض نہیں کیا اور کہاکہ عبوری ضمانت میں توسیع کی متعلق لگائی گئی گوہار کو عدالت عظمیٰ”تسلیم کرسکتا“ ہے۔

مذکورہ عدالت عظمیٰ نے حکم دیاکہ ”درخواست گذارکاکہناہے کہ درخواست گذار ابھی تک گردے کے دائمی بیماری میں مبتلاہے اور کی طبی حالت بہتر نہیں ہوئی ہے۔

اے ایس جی ایس وی راجو اسی موقف پر اعتراض نہیں کررہے ہیں۔ اس کے پیش نظر عبوری ضمانت میں ان کی درخواست کے مطابق اگلے تین ماہ کی مزیدتوسیع کی جاتی ہے“۔

اس سے قبل 11اگست کو سپریم کورٹ نے میڈیکل گروانڈ پر ملک کودوماہ کی ایسے شرائط پر راحت دی تھی جو ٹرائیل کورٹ کے جانب سے طئے کئے جاتے ہیں۔

انڈرولڈ کے ساتھ ایک مبینہ بیش قیمتی جائیداد کے سودے میں ای ڈی نے فبروری 2022میں ملک کو پی ایم ایل اے ایکٹ کے تحت گرفتار کیاتھا۔