مہارشٹرا‘ ہریانہ اسمبلی الیکشن کے نتائج پر رحجان آنے لگے‘ دونوں ریاستوں میں بی جے پی کو سبقت۔

,

   

حیدرآباد۔جمعرات کی صبح جیسے ہی ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی‘ اس سے برآمد جو رحجان ہیں وہ بی جے پی او راتحادی پارٹیوں کی موافق آنے لگے ہیں۔

ابتدائی رحجانات میں جہاں مہارشٹرا میں 288اسمبلی سیٹوں پر گنتی کا معاملہ ہے تو مہارشٹرا میں بی جے پی اور شیوسینا اتحاد 168سیٹوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہے جبکہ کانگریس اور این سی پی اتحاد 70سیٹوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔

بی جے پی او رشیوسینا اتحاد میں بھی بی جے پی آگے چل رہی ہے۔حالانکہ یہ شروعاتی رحجان ہیں مگر اشارے صاف ہیں کہ مہارشٹرا میں بی جے پی شیوسینا اتحاد بڑی سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔جبکہ بی جے پی ہریانہ میں بھی سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔اور یہاں سے کانگریس 26سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔

مختلف ذرائع سے ملی جانکاریوں کے مطابق مہارشٹرا اور ہریانہ میں دیگر سیاسی جماعتیں بالترتیب دس اور چار سیٹوں پر آگے ہیں۔

ابتدائی رحجانات کے مطابق ہریانہ کے تین منسٹرس ووٹوں کی گنتی میں پیچھے چل رہے ہیں۔ مزید تفصیلات آگے بھی سیاست ڈاٹ کام پر پیش کئے جاتے رہیں گے۔