مہاشیوراتری تہوار پر ہندوؤں کی لاہور آمد

   

لاہور : ہندوستان سے تقریباً 89 ہندو یاتری اپنے مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق پاکستان پہنچے والے یاتری پنجاب میں واقع کٹاس راج مندر میں مہا شیوراتری کے سالانہ مذہبی تہوار میں شرکت کریں گے۔ انڈین نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہندوستان سے جانے والے یاتری واگھا بارڈز کے راستے منگل کو لاہور پہنچے۔‘ایواکیوئے ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ جو پاکستان میں اقلیتوں کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال کرتا ہے، کے ترجمان عامر ہاشمی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کے حکام رانا شاہد اور فراز عباس نے واہگہ بارڈر پر پہنچنے والوں کا استقبال کیا۔‘عامر ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ یاتری چکوال روانہ ہونے سے قبل ایک روز لاہور میں گزاریں گے اور اس کے بعد چکوال روانہ ہوں گے جو تقریباً 300 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔‘ ان کے مطابق ’چکوال میں کٹاس راج مندر میں پہنچ کر یاتری اپنی مذہبی تقریبات میں شرکت کریں گے۔