مہا ایوارڈ تقریب میں سن اسٹروک سے ہونے والی اموات پر شنڈے حکومت کواپوزیشن کی ناراضگی کا سامنا

,

   

جہاں کانگریس نے مجرمانہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کی مانگ کرتے ہوئے حکومت سے دستبرداری اختیار کرنے کی مانگ کی ہے تو وہیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)نے اس سانحہ میں تحقیقات کی مانگ کی ہے۔


تھانے۔ ناوی ممبئی کے ایک کھلے میدان میں چلچلاتی دھوپ کے دوران ایک میگا ایوارڈ تقریب کے انعقاد کے دوران سن اسٹروک کی وجہہ سے ہونے والی اموات پر مہارشٹرا میں یکناتھ شنڈے اور بی جے پی حکومت کو تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے‘ اپوزیشن تقریب کے انعقاد میں ایک جانچ کی مانگ کررہا ہے جس میں اب تک 13اموات ہوگئے ہیں اور 8مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جہاں کانگریس نے مجرمانہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کی مانگ کرتے ہوئے حکومت سے دستبرداری اختیار کرنے کی مانگ کی ہے تو وہیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)نے اس سانحہ میں تحقیقات کی مانگ کی ہے۔

اتوار کے روزضلع رائے گڑ کے کھار گھر علاقے میں 306ایکڑ پر مشتمل ایک گروانڈ میں سماجی اصلاح کار اور روحانی لیڈر اپا صاحب دھرمیندر ادھیکاری کو”مہارشٹرا بھوشن“ ایوارڈ پیش کرنے کے لئے منعقد کئے گئے پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اکٹھا ہوئے تھے۔

موقع سے قریب کے موسمی اسٹیشن نے اس دن گرمی کی شدت 38ڈگری سلسیس درج کی تھی۔اتوا رکے روز تقریب میں شرکت کرنے والو ں میں 11لوگ سن اسٹروک سے فوت ہوگئے ہیں‘ وہیں دو مریض جو زیر علاج تھے علاج کے دوران جانبرنہ ہوسکے‘ پیر کے روز عہدیداروں نے بتایا کہ اس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 13تک پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں نو عورتیں اور چارمرد‘ وہیں اٹھ لوگ اب بھی زیر علاج لیں جو ایوارڈ تقریب کے دوران سن اسٹروک کے سبب زخمی ہوئے ہیں۔

تقریب کے دوران مرکزی وزیر امیت شاہ‘ چیف منسٹر یکناتھ شنڈے‘ ان کے نائب دیویندر فنڈناویوس او رمرکزی وزیر کپل پاٹل بھی موجو د تھے۔

شنڈے نے ان اموات کو ”بڑی بدقسمتی“ قراردیا اورمرنے والوں کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے کااعلان کیاہے۔ اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے کس طرح تقریب دوپہر کے وقت میں شدید گرمی کے دوران منعقد کی گئی ہے اس کی تحقیقات کرائی جانی چاہئے۔

شیو سینا(یو بی ٹی)‘ کانگریس نے بھی اپنا سخت ردعمل پیش کیا ہے اورمعاملے کی جانچ کا مطالبہ بھی کیاہے۔