مہدی میرے اہل بیت سے !

   

عَنْ عَلِيٍّ رضي اللہ عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم : الْمَهْدِيُّ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ يُصْلِحُهُ ﷲُ تَعَالٰي فِي لَيْلَةٍ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه وَأَحْمَدُ.
’’حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : (امام) مہدی میرے اہلِ بیت سے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ انہیں ایک ہی رات میں صالح بنا دے گا (یعنی اپنی توفیق و ہدایت سے ایک ہی شب میں ولایت کے اس بلند مقام پر پہنچا دے گا جو ان کے لئے مطلوب ہو گا)۔ ‘‘
مہدی ؑ بی بی فاطمۃ الزھرا کی اولاد
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رضي ﷲ عنها قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم يَقُوْلُ : الْمَهْدِيُّ مِنْ عِتْرَتِي مِنْ وُلْدِ فَاطِمَةَ. رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ.
’’ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : مہدی میری نسل اور فاطمہ ( رضی اﷲ عنہا ) کی اولاد میں سے ہو گا۔ ‘‘