مہوا موتراکی بے دخلی پرلوک سبھا ایتھکس پینل کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی

,

   

موترا کو تب ہی بے دخل کیاجاسکتا ہے جب ایوان پینل کی سفارش کے حق میں ووٹ دیتا ہے


نئی دہلی۔لوک سبھا کی اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ جس میں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موتراکو ”کیش فار کیوری‘‘معاملے میں رکنیت سے بے دخل کرنے کی سفارش کی گئی تھی‘ پیر کے روز لوک سبھا کے ایوان میں اس کو پیش کیاجائے گا۔

لوک سبھا سکریٹریٹ کے جاری کردہ کاغذات پر مشتمل ایجنڈہ کے مطابق اخلاقیات کمیٹی کے چیرپرسن ونود کمار سونکر پینل کی پہلی رپورٹ لوک سبھا میں رکھیں گے۔

مذکورہ کمیٹی نے 9نومبر کے روزایک میٹنگ میں مذکورہ رپورٹ کو اپنا جس میں موترا کو ”کیش فار کیوری“ معاملے میں لوک سبھا سے بیدخل کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔

رپورٹ کی حمایت میں چھ اراکین پارلیمنٹ بشمول کانگریس ایم پی پرنیت کور نے کی ہے جس کو پارٹی نے اس سے قبل برطرف کردیاتھا۔

اپوزیشن پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے چار ممبرس نے اپنے اختلافی نوٹ جمع کرادئے ہیں۔ اپوزیشن ممبرس نے رپورٹ کو ’فکس میاچ“ قراردیا او رکہاکہ شکایت بی جے پی کے لوک سبھا ممبر نشی کانت دوبئے نے دائر کی ہے‘ جس کاجائزہ پینل نے لیا ہے ”شواہد“ کی بنیاد پر اس کی حمایت نہیں کی گئی ہے۔

موترا کو تب ہی بے دخل کیاجاسکتا ہے جب ایوان پینل کی سفارش کے حق میں ووٹ دیتا ہے۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہونے والا ہے اور یہ 22ڈسمبرتک جاری رہے گا