نیپیداو : چین کی سرحد کے قریب شمال مشرقی میانمار میں بے گھر افراد کے کیمپ پر توپ خانہ حملے میں کئی بچوں سمیت کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیمپ کاچن انڈیپینڈنس آرگنائزیشن (کے آئی او) کے زیر کنٹرول علاقے میں ہے ۔ کے آئی او کئی نسلی باغی گروہوں میں سے ایک ہے جو کئی دہائیوں سے خود مختاری کے لیے لڑ رہے ہیں۔