میانمار زلزلہ مہلوکین کی تعداد 3471ہوگئی

   

یانگون : میانمار میں ہفتہ کو آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,471 ہو گئی۔ یہ اطلاع سرکاری روزنامہ دی مرر نے اتوار کو دی۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث ہفتہ تک 4,671 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 214افراد تاحال لاپتہ ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقامی اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے زلزلے کے بعد عمارتوں میں پھنسے 653 افراد کو بچایا اور ملبے سے 682 لاشیں نکالیں۔

روس میں طاقتور طوفان
بجلی کی سربراہی میں خلل
ولادی ووستوک : روس کے مشرقی وسطی میں ہفتہ کو ایک طاقتور طوفان آیا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بجلی منقطع ہوگئی اور کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔ یہ اطلاع روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت کے علاقائی دفتر نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر دی ہے ۔وزارت نے کہا کہ ہوا کی رفتار 34 میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ گئی، جس سے 8اضلاع میں 613 بستیوں میں ایک لاکھ سے زیادہ گھرانوں میں احتیاطی اقدام کے طور پر بجلی بند کردی گئی۔اگرچہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم خطے کے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔