حیدرآباد ۔ شہر کے نواحی علاقہ میاں پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ میاں بیوی کے درمیان جھگڑے میں کمسن لڑکی کی ہلاکت کا سبب بن گیا ۔ گھر چھوڑکر بچوں سمیت جانے والی بیوی کو روکنے کیلئے بیوی پر کیا گیا حملہ خود اس کی 4 سالہ لڑکی کی ہلاکت کا سبب بن گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ میاں پور کے ساکنان میاں بیوی اڈوایا اور درگماں اپے دو بچوں کے ساتھ رہتے تھے کل رات میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا ۔ درگااماں نے جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کر جانے کا فیصلہ کرلیا اور اپنے دو بچوں کو لیکر مکان سے نکل پڑی ۔ اڈوایا نے بیوی کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے فیصلہ پر اٹل تھی ۔ اس دوران بیوی کو رکونے کیلئے اس نے لاٹھی استعمال کی اور حملہ کرنے کی دھمکی دی اور پھر بھی بیوی نے اپنا فیصلہ پر اٹل تھی اور برہم اڈوایا نے لاٹھی سے بیوی پر حملہ کیا تاہم نشانہ چوک گیا اور لاٹھی کمسن 4 سالہ لڑکی سنیتا کے سر پر لگی جس کے سبب وہ زمین پر گر پڑی اور تپڑنے لگی ۔