میدان میں ہنگامہ آرائی ، خاطیوں پر بھاری جرمانہ

   


شارجہ ۔ ایشیا کپ 2022 میں پاکستان افغانستان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائدکر دیا گیا۔ شارجہ اسٹیڈیم میں پاکستان کا افغانستان سے میچ جیتنے کے بعد توڑ پھوڑ کرنے والے ہر تماشائی کو تین تین ہزار درہم جرمانہ کیا گیا ہے۔ افغان تماشائیوں کی اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کے علاوہ انہوں نے پاکستانی مداحوں پر کرسیاں پھینکیںاسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو انتباہ دیا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ آئندہ ایسا کیا تو جیل اور ملک سے ہمیشہ کے لئے باہر کردیا جائے گا۔