میدک میں 8 تا 10 جون فِش فوڈ فیسٹول کا ا ہتمام

   

میدک /7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ فشریز ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر رجنی کے پریس نوٹ کے مطابق 8 جون تا 10 جون سہ روزہ فش فوڈ فیسٹول کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ ریاستی حکومت کے جشن تلنگانہ پروگرام کے حصہ کے طور پر فش فوڈ فیسٹیول منانے کے احکامات جاری کئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا عملاً افتتاح 8 جون کو کلکٹر ضلع راجرشی شاہ کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ۔ جو صبح 10 بجے تا شب 10 بجے ہوگا ۔ بعد ازاں محکمہ سمکیات اور ماہی گیروں کے اشتراک سے 9 اور 10 جون کو ٹاون کے دوارکا گارڈن پر اسٹالس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر رجنی نے فش فیسٹول پروگرام کو کامیاب کرنے کی اپیل کی ہے ۔