جائزہ اجلاس سے رکن اسمبلی ڈاکٹر روہت راؤ، ضلع کانگریس صدر انجنیلو گوڑ اور دیگر کا خطاب
میدک۔ 21 جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک اسمبلی حلقہ میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) پروگرام کے جائزہ اجلاس میں مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر اہل ووٹر کا نام انتخابی فہرست میں شامل کرتے ہوئے پروگرام کو سو فیصد کامیاب بنایا جائے گا۔یہ پروگرام ٹاؤن کے مایاگارڈنس میں کانگریس پارٹی کی جانب سے انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر ایم ایل اے ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ نے کہا کہ ہر اہل شہری کا نام ووٹر لسٹ میں شمولیت کو یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ کسی بھی اہل ووٹر کو نظرانداز نہ کیا جائے اور گھر گھر پہنچ کر ووٹر کی تفصیلات کی جانچ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام BLA اور کوآرڈینیٹرس خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ میدک اسمبلی حلقہ ریاست میں SIR پروگرام کو سو فیصد مکمل کرنے والا مثالی حلقہ بن سکے۔ضلع کانگریس صدر انجنیلو گوڑ نے کہا کہ حقِ رائے دہی ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے اور اس کا تحفظ ہر سیاسی کارکن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دیہی اور شہری علاقوں میں ہر خاندان تک پہنچ کر ووٹر فہرست کا جائزہ لیا جائے اور اہل افراد کے ناموں کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔تلنگانہ ثقافتی سارتھی کی چیئرپرسن اور میدک پارلیمانی حلقہ کی SIR پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر گمڈی وی ویننیلا نے کہا کہ پروگرام کی کامیابی کے لیے زمینی سطح پر مؤثر تال میل ضروری ہے۔ میدک پارلیمنٹ کانگریس انچارج پریتَم پرتاب نے کہا کہ پارٹی کارکن عوام سے مسلسل رابطہ رکھتے ہوئے SIR پروگرام کے بارے میں شعور بیدار کریں اور بوتھ سطح پر ذمہ داری کیساتھ کام کریں۔ میدک اسمبلی حلقہ کے SIR پروگرام کوآرڈینیٹر پرتاپ ریڈی نے چیرپرسن بلدیہ میدک کے رادھیکا ، وائس چیرمین ڈی نریش،صدرکانگریس گنگادھر،اقلیتی سیل صدر کانگریس ضلع میدک محمدصوفی جانی، محمدفاضل، طاہر، میسن بن عبداللہ،راگی اشوک ، عمیرافضل،سمیع الدین کے علاوہ کانگریسی قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔