میدک کی اہم سڑکوں کے عنقریب ترقیاتی کام

   

میدک /15 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی میدک ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ نے کہا کہ میدک ٹاون میں واقع اہم ایکس ویز اور اہم سڑکوں کی عنقریب ترقی ہوگی ۔ انہوں نے کمشنر بلدیہ مسٹر جانکی رام ساگر کو اپنے کیمپ آفس طلب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاون کی دونوں جانب موجود اہم ایکس وے ویلکم بورڈ نزد محبوب باغ اور بودھن سدی پیٹ ایکس وے کے علاوہ ٹاون کے رام داس جنکشن ہیڈ پوسٹ آفس ایکس وے جو آبشار لگاتے ہوئے خوبصورت بنایا جائے ۔ اس طرح دونوں ویلکم بورڈس پر I Love Medak تحریر کیا جائے اور فوارے بھی لگائے جائیں ۔ مائنم پلی روہت راؤ نے کہا کہ ٹاون کے قلب میں واقع چلڈرنس پارک کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا ۔ اس پریس کانفرنس میں سابق صدرنشین بلدیہ کے سرینودر گوڑ کونسلرس رونتی لکشمی۔ دائرہ لنگم ، اے شیکھر جلیل عارف ، مہیش طاہر ، ایکس مارکٹنگ چیرمین گنگانریندر ، جیون راؤ ایڈوکیٹ ، جی انجینیلو ،صادق علی خان ، محمد انور ، مرزا امجد علی بیگ ، بلاک کانگریس کے صدر مسٹر محمد حفیظ الدین ، موہن گوڑ ، محمد اکبر ، محمد صوفی ، بی کرشنا کے علاوہ دیگر یوتھ قائدین میسن چاؤش ، محمد افضل ، محمد کیف اور دیگر موجود تھے ۔