ممبئی ، 26 جولائی (ایجنسیز) کہا جاتا ہے کہ لجنڈری پلے بیک سنگر کشور کمار جب بھی کوئی درد بھرا گانا گاتے تھے تو صرف اپنی آواز ہی نہیں بلکہ اپنے تمام جذبات بھی اس میں شامل کر دیتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ’’میرا جیون کورا کاغذ‘‘ آج بھی سننے والوں کے دلوں کو چھو لیتا ہے۔ فلم ’’کورا کاغذ‘‘ میں اداکار وجے آنند اور جیہ بچن (تب جیہ بھادوری) نے مرکزی کردار ادا کئے تھے، جبکہ اس کے موسیقار کلیان جی۔آنند جی اور نغمہ نگار ایم جی حشمت تھے۔ اس گانے کی شاندار موسیقی پر کلیان جی۔آنند جی کو اپنے کریئر کا پہلا اور آخری فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ فلم نے بہترین مقبول فلم کے زمرے میں دو نیشنل ایوارڈز بھی جیتے، جبکہ لتا منگیشکر کو بہترین خاتون پلے بیک سنگر کا قومی ایوارڈ ملا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’میرا جیون کورا کاغذ‘‘ کا ایک تیسرا بند بھی ریکارڈ کیا گیا تھا، جو ابتدائی آڈیو ریلیز کا حصہ نہیں تھا۔