میرچوک پولیس حدود میں ایک نوجوان پر دوسرے کا چاقو سے حملہ

   

حیدرآباد/3 فبروری (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقے میرچوک میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک نوجوان پر کار ڈرائیور نے حملہ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدر علی نامی نوجوان آج پرانی حویلی کے قریب پانی بھررہا تھا کہ ایک گاڑی سے نوجوان اترکر لڑکی کا ہاتھ پکڑنے لگا جس کو دیکھ کر حیدر علی نے اس کی وجہ دریافت کی ۔ اسی دوران فضل حسین نے حیدر کی پیٹھ پر اچانک تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا ۔ اس حملہ کے وقت فضل کے دو ساتھی بھی موجود تھے جو وہاں سے فرار ہوگئے ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور زخمی نوجوان کی چیخ و پکار سنکر مقامی افراد جمع ہوگئے اور فضل کو پکڑلیا ۔ بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فضل حسین کا ایک لڑکی سے معاشقہ چل رہا تھا اور اس مسئلہ پر جھگڑا ہوگیا ۔ پولیس میر چوک کی ٹیم موقع واردات پر پہونچکر حملہ آور کو حراست میں لے لیا اور اسے پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے اس کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔