میری ماں کی بھی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں ۔ کے ٹی آر

   


اے آئی جی ہاسپٹل میں ویمن ان میڈیسن کانکلیو میں مہمان خصوصی خطاب

حیدرآباد ۔3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے طب کو نوبل پیشہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر گھر کے افراد خاندان کے ایک فرد کو ڈاکٹر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ میری والدہ بھی چاہتی تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں مگر ہوتا وہی ہے جو مقدر میں لکھا ہوتا ہے۔ اے آئی جی ہاسپٹل گچی باؤلی حیدرآباد میں منعقدہ ویمن ان میڈیسن کانکلیو میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ ڈاکٹرس خاندانی زندگی کو قربان کردیتے ہیں اور وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنے آپ کو تیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین شعبہ طب میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کررہی ہیں۔ عوامی خدمات کیلئے اپنے آپ کو وقف کردینے والے تمام ڈاکٹرس کا وہ تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ حیدرآباد تمام شعبوں کے مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے۔ تلنگانہ کی خواتین تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتیں منوارہی ہیں۔ تلنگانہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے We-Hub کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں خواتین کیلئے علحدہ یونیورسٹی قائم کی گئی ہے۔ن
تلنگانہ ان ریاستوں میں سے ایک ریاست جہاں صنفی مساوات غالب ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ طبی میدان میں ہندوستان نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ اے آئی جی ہاسپٹل نے کورونا بحران کے دوران عمدہ خدمات انجام دی ہے۔ن