ممبئی : کنگنا رناوت نے چاپلوسی کی انتہا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میرے والد نے ساری چیزیں کانگریس کے ذریعہ سے ہی کی ہیں لیکن 2014ء میں جب مودی جی آئے تب اچانک ٹرانسفارمیشن ہوگیا ۔ مودی کی بھکت کنگنا نے آج ایک تقریب کے دوران چاپلوسی سے بھرا بیان دیا اور سیاست سے متعلق اپنا نظریہ لوگو ں کے سامنے رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے ان کی فیملی کانگریس کو پسند کرتی تھی لیکن 2014 کے بعد وہ سیاسی طور پر بالکل بدل گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کے بارے میںمیرے والد نے مجھے پہلی بار بتایا تھا اور 2014 میں ہم افیشیل طور پر کنورٹ ہوگئے ۔ اب تو میرے والد صبح اٹھتے وقت جئے مودی اور شام کو جئے یوگیجی ہی بولتے ہیں ۔