میزورم میں پیش آیا بڑا حادثہ: زیرتعمیر ریلوے پل گرنے سے 17مزدوروں کی موت، پی ایم مودی نے ظاہر کیا غم

   

 بدھ کے دن میزورم کے سائرنگ میں ایک زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے کم از کم 17 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ صبح 10 بجے کے قریب، ایزول سے 21 کلومیٹر دور اس وقت پیش آیا جب اس مقام پر تعمیراتی کام جاری تھا۔ ابھی بہت سے مزدوروں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ اطلاع کے مطابق واقعہ کے وقت 35-40 سے زیادہ لوگ موقع پر موجود تھے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملبے سے اب تک 17 لاشیں نکالی جا چکی ہیں… کئی دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔اس واقعے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر مرنے والوں کے لواحقین کو PMMRF کی طرف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔