میلادالنبیؐ و گنیش وسرجن، کمشنر پولیس کی پیس کمیٹیوں سے ملاقات

   

حیدرآباد : /3 ستمبر (سیاست نیوز) میلاد النبی ﷺ اور گنیش وسرجن کے پیش نظر پولیس کمشنر حیدرآباد نے دونوں شہروں کے پیس کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی برقراری میں پیس کمیٹیز کا اہم رول رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افواہوں اور غلط اطلاعات کی روک تھام کیلئے پیس کمیٹیز میں آئی ٹی ٹیمیں بھی قائم کی جارہی ہیں ۔ اہم تہواروں کے دوران سوشل میڈیا پر نظر رکھنے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے ۔ زونل سطح اور پولیس اسٹیشن سطح کی پیس کمیٹیز اپنے متعلقہ علاقوں میں ناگہانی صورتحال میں فوری طور پر حرکت میں آنے اور مسائل کی فی الفور یکسوئی کیلئے کام کریں اور ان کمیٹیوں میں نوجوانوں کی تعداد بھی بڑھنی چاہئیے ۔ پیس کمیٹی اور پوکیس عہدیداروں کے اجلاس میں سینئر پولیس عہدیدار وکرم جیت مان اور وشواپرشاد بھی موجود تھے ۔