مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ،انقلابی تبدیلیاں لائے گا ECHS

   

گولڈن پام سینک بھون سکندرآباد میں سسٹم کا آغاز ، میجر جنرل این سرینواس راؤ کا خطاب

حیدرآباد ۔ 15 جنوری ( سیاست نیوز) میجر جنرل این سرینواس راؤ نے کہا کہ ٹی اے ایس اے ، ای سی ایچ ایس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم شفافیت اور دیانت داری لاتے ہوئے ECHS مینجمنٹ میں انقلابی تبدیلیاں لائے گا ۔ تلنگانہ اینڈ آندھرا سب ایریا ( ٹی اے ایس اے ) ایکس سرویس مین کانٹری بیوٹری ہیلت اسکیم ( ای سی ایچ ایس ) مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آج سکندرآباد میں گولڈن پام سینک بھون میں آغاز کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے سرینواس راؤ نے تیقن دیا کہ TASA تلنگانہ اور آندھراپردیش کے سولجرس اور وٹیرنس کی فلاح و بہبود پر بھرپور توجہ دے رہا ہے اور ان کی زندگی کو آسان بنانے کیلئے وٹیرن سیل ، ای سی ایچ ایس پالی کلینک ، ای سی ایچ ایس ڈنٹل سنٹر ، سی ایس ڈی کینٹین ، کیفیٹریا جیسی سہولتیں مہیا کی ہیں ۔ اس ایونٹ میں ایکس سرویس مین کی بڑی تعداد بشمول سینئر وٹیرنس، ای ایس ایچ سوسائٹی صدور ، سینئر کنٹرولرس آف ڈیفنس اکاؤنٹس ، ڈائرکٹر ، سینک ویلفیر تلنگانہ نے شرکت کی ۔ TEMIS کی سب نے ستائش کی جو ای سی ایچ ایس میں بہتر کارکردگی لانے کیلئے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا سسٹم ہے ۔ اس موقع پر کیپٹن وی لکشمی کانت راؤ سابق ایم پی نے TEMIS کو فروغ دینے پر تلنگانہ اینڈ آندھرا سب ایریا کی کاوشوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ ایکس سرویس مین کیلئے فلاحی اقدامات کرنے کا ایک ریکارڈ رکھتی ہے اور یہ ملک میں نمبر ون کا موقف رکھتی ہے ۔