میونسپلٹی ظہیرآباد میں عوامی مسائل کے انبار

   

سابق حکومت نے صرف زبانی وعدے کئے ، محمد تنویر الدین کا بیان
کوہیر /17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد تنویر الدین سابق انڈسٹریل چیرمین نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے ظہیرآباد کو صرف اعلانات تک ہی محدود کردیا تھا ۔ ظہیرآباد تلنگانہ کا سرحدی علاقہ ہے یہاں پر تمام وسائل ہونے کے باوجود بھی پسماندگی کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم شادی خانہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ وہاں پر کچھ نہیں ہوا اور ظہیرآباد میں منی حج ہاوز کے علاوہ قبرستان کی اراضی کے وعدے کئے گئے ۔ سب کے سب برفدان کے نذر ہوگئے ۔ ظہیرآباد میں ہزارہا نوجوان دیگر مقامات پر جاکر روزی روٹی کماکر زندگی گذار رہے ہیں۔ ظہیرآباد میں بہت صنعتیں ہے ۔ یہاں پر سدی پیٹ اور آندھرا کے لوگوں کو ملازمت فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ظہیرآباد میونسپلٹی میں عوامی مسائل کا انبار ہے ۔ سابق حکومت نے ظہیرآباد کی ترقی کے صرف زبانی وعدے کئے تھے ۔ عملاً آج تک کچھ نہیں ہوا ۔ محمد تنویر الدین نے کہا کہ اب سب کو متحد ہوکر ملک کی بقاء کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ تلنگانہ میں 10 سے زائد اراکین پارلیمنٹ کامیاب بنانے کیلئے کانگریس پارٹی کیڈر تیار ہے ۔ اس موقع پر سریش کمار شٹکار کانگریس امیدوار ، ڈاکٹر اے چندرا شیکھر ، ڈاکٹر اجول ریڈی سینئیر کانگریس پارٹی قائد ، این گریدھر ریڈی فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن چیرمین ، محمد عبدالوحید ، محمد عبدالحنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی وارڈ (2) محمد جلیل احمد نرسملو ، ستیش کمار ، محمد انصار، یوسف پٹیل ، محمد اقبال احمد ، میر مظفر حسین ، حامد لیڈر ، محمد ملتانی ، محمد عبدالغفار ، سوگیا سابق سرپنچ ، وینکٹ رام ریڈی کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی قائدین موجود تھے ۔