میونسپل آرمور میں تحریک عدم اعتماد ناکام

   

پنڈت ونیتا پون چیرپرسن برقرار، کونسلرس دو گروپوں میں منقسم

آرمور:27۔جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میونسپل چیرپرسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی، کونسلر بی راجکمار نے پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔ آرمور میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون کے خلاف 4 جنوری کو انہیں کی پارٹی ٹی آر ایس کونسلرس نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کے احکامات اسپیشل آفیسر ونود کمار کی نگرانی میں میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے تحت اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔ جس میں 24 کونسلر کے علاوہ بی جے پی رکن اسمبلی آرمور راکیش ریڈی نے ایکس افیشیا ممبر کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔ اسمیں 19 بی آر ایس کونسلر چار بی جے پی ایک ایم ائی ایم کونسلر شامل ہیں۔ اس طرح وارڈ نمبر 27 کونسلر بی راجکمار نے پریس میٹ کا انعقاد کرتے ہوئے مخاطبت میں بتایا کے آرمور میونسپل کونسل میں جملہ 36 کونسلر ہیں۔ اسی طرح ایک ایکس افیشیا ممبر کو ملا کر جملہ 37 ممبرس ہوئے ہیں۔ اس طرح 37 کا 2/3 فیصد 25 ہوتا ہے۔ اسی طرح چیرمین کے خلاف عدم اعتماد کا مظاہرہ کرنے کے لئے کورم مکمل نہیں ہوا۔ کونسلر راجکمار نے کہا کہ چیرپرسن پنڈت ونیتا پون کے خلاف اس اجلاس میں موجود 24 کونسلرس نے اپنے رائے کا اظہار کیا۔ لیکن ایکس افیشیا ممبر کی حیثیت سے شرکت کرنے والے رکن اسمبلی آرمور راکیش ریڈی نے اپنی رائے پیش نہیں کی۔ جس کی وجہ یہ عدم اعتماد تحریک مکمل ناکام ہوگئی اور چیرپرسن پنڈت ونیتا پون اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔ انہوں نے ضلع کلکٹر نظام آباد سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات پیش کرنے کا انکشاف کیا۔ آرمور اسمبلی انتخابات میں جیسے ہی سابق رکن اسمبلی آرمور کی شکست ہوئی۔ میونسپل چیرپرسن کے متعلق عدم اعتماد تحریک کا آغاز ہوا۔ اور آرمور کونسلرس گروپوں میں منقسم ہوکر رہ گئے۔ اور دوسرے گروپ پر سبقت لے جانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ آرمور میونسپل کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولتوں کے لئے دشواری پیش آرہی ہے۔ اور میونسپل عہدیدار اپنے فرائض میں کوتاہی کرنے کی عوام شکایت کررہے ہیں۔ اس ضمن میں حکومت سے ٹھوس اقدامات کرنے کی عوام اپیل کررہے ہیں۔