میونسپل کمشنر سدی پیٹ کا اچانک وارڈس کا دورہ

   


سدی پیٹ: میونسپل کمشنر کے وی رمنا چاری نے صبح کے اولین ساعتوں میں مستقر کے وارڈوں کا دورہ کیا۔ واٹر ٹینک کے لیول کا جائزہ لیا اور ہر وارڈ میں آبی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے اے ای انویش کو ہدایت دی۔ وارڈ نمبر33عبد المعز کے ہمراہ وارڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وارڈ میں برقی کھمبوں کی درستگی، قبرستان میں جنگلی جھاڑیوں کی کٹوائی، سی سی روڈ، قبرستان کی حد بندی، زیر زمین ڈرینج کے کاموں کو ہر گھر کو کنکشن دینے پر خواہش ظاہر کی۔ وارڈ نمبر 2 میں زیر زمین ڈرینج کے کاموں کی سست روی پر عہدیداروں کو تاکید کی گئی اور سی سی روڈ کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ کومٹی تالاب کا دورہ کیا اور ہوٹل میں پلاسٹک کی اشیاء￿ کے استعمال پر جرمانہ و قانونی کاروائی کرنے کا مالکان ہوٹل کو انتباہ دیا۔ اور بیت الخلاء کی صاف صفائی پر زور دیا۔ ناصر پورہ میں اربن نرسری کا کمشنر نے جائزہ لیا جہاں زائداز 30,000 پودوں کی افزائش و نگہبانی کی جارہی ہے۔ اس موقع پرکمشنرکے ہمراہ کونسلر مچہ وینو گوپال ریڈی، عبدالمعز، میونسپل عملہ اسسٹینٹ کمشنر نرسیا، ریونیو آفیسر سریکانت، اے ای اونیش، یادگیری، سانیٹری انسپکٹر ستیش، ساجد، ٹی پی او وجیا لکشمی موجود تھے۔